NCIHP Official • Peace • Unity • Human Rights

Logo

National Commission for Interfaith Harmony & Human Rights Pakistan

Back to News
Press Releases

یوم آزادی پاکستان — 14 اگست 1947 خصوصی پیغام

14 August 2026
یوم آزادی پاکستان — 14 اگست 1947 خصوصی پیغام

میاں محمد اجمل، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان (NCIHP) کی جانب سے عوام پاکستان کے نام خصوصی پیغام۔

یوم آزادی پاکستان — 14 اگست 1947

خصوصی پیغام عوام پاکستان کے نام

میاں محمد اجمل، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NCIHP)

14 اگست ہماری تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔

آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NCIHP) قومی اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی مضبوطی ہماری باہمی یکجہتی، رواداری اور ایک دوسرے کے احترام میں ہے۔

آئیں اس یوم آزادی پر نفرتوں کو ختم، دلوں کو قریب اور اتحاد کو مضبوط کرنے کا عہد کریں۔

ہم سب مل کر ایک پُرامن، مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کو ہمیشہ امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

پاکستان زندہ باد — پاکستان پائندہ باد

NCIHP Official

National Commission for Interfaith Harmony and Human Rights Pakistan

View More News